[]
بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا کے سہتوار علاقے میں دو بھائیوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ میں صلح سمجھوتہ کرانے کے دوران شدید طور سے زخمی ہوئے بزرگ والد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں دونوں بھائیوں اور ان کی بیویوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ علاقے کے سہتوار قصبہ وارڈ نمبر ایک باشندہ موتی چندر(80) کی اتوار کی رات جائیداد تقسیم کے دوران تنازع میں ان کے بیٹے ببلو رام، اس کی بیوی شیوکماری دیوی، امر رام و اس کی بیوی نیتو دیوی سے مارپیٹ ہوگئی جس مٰں موتی چندر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
زخمی کو مقامی افراد و اہل خانہ ضلع اسپتال لے کر گئے جہاں دیر رات علاج کے دوران موتی چندر کی موت ہوگئی۔
ڈپٹی ایس پی بانسڈیہہ ایس این ویس نے پیر کو بتایا کہ معاملے میں پولیس نے متوفی کی بہو پونم دیوی کی تحریر پر دو بیٹوں و دو بہوؤں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 323،504 اور 506 کے تحت نامزد مقدمہ درج کرلیا ہے۔
لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئےبھیج دیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کاروائی کی جائے گی۔