آندھراپردیش میں دو ٹرینوں میں تصادم _ 6 افراد ہلاک، کئی زخمی

[]

حیدرآباد _ 29 اکتوبر ( اردولیکس) آندھراپردیش کے وجیا نگرم ضلع میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کا واقعہ  پیش آیا۔ دونوں ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں  افراد ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام اور مسافروں کی تفصیلات کے مطابق وشاکھا سے پالاسا جانے والی اسپیشل مسافر ٹرین کوٹھاوالاسا منڈل کے الامانڈا-کانٹاکاپلی پر شام 7.10 بجے سگنل کے لیے رکی تھی ۔ اسی وقت پیچھے سے آرہی وشاکھا-ریاگڑا ٹرین مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کے تین بوگی پٹری سے اتر گئیں۔

 

ریلوے بورڈ گروپ کے ڈی آر ایم سوربھ پرساد نے حادثے کی جانکاری دی۔ حادثہ کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ڈی آر ایم نے کہا کہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کے لیے روانہ نہیں ہوئی ہیں۔

اس حادثے میں 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرینوں کے ٹکرانے سے جائے وقوعہ پر برقی کی تاریں کٹ گئیں۔ جس کے باعث پورے علاقے میں اندھیرا چھا گیا اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جائے وقوعہ پر تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی۔

 

وجیا نگرم ضلع میں ٹرین حادثے کے پیش نظر حکام نے ہیلپ لائن نمبر قائم کیے ہیں۔ معلومات کے لیے، براہ کرم 0891 2746330، 0891 2744619، 81060 53051، 81060 53052، 85000 41670، 85000 41677، 83003 83006، 85004، پر کال کریں۔

 

چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ٹرین حادثہ پر صدمے کا اظہار کیا۔ سی ایم او کے عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ انہیں ابتدائی اطلاع ملی ہے کہ وشاکھا سے رائے گڑھ جانے والی مسافر ٹرین کے ساتھ حادثہ ہوا ہے اور اس واقعہ میں چار بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ چیف منسٹر نے فوری امدادی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ زیادہ سے زیادہ ایمبولینسیں وشاکھاپٹنم اور اناکا پلی سے بھیجنے کی ہدایت دی

 

 

 

 

 

 

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *