[]
حیدرآباد: صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) اے ریونت ریڈی نے آج معین آباد کے عزیز نگر میں واقع فام ہاؤز میں بی جے پی کے سینئر قائد جی ویویک وینکٹ سوامی سے ملاقات کی۔
دونوں قائدین کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ سے زیادہ بات چیت ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق ریونت ریڈی نے جی ویویک کو کانگریس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
حالیہ عرصہ کے دوران ویویک کی جانب سے بی جے پی چھوڑ دینے اور کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہے۔
دونوں قائدین کی ملاقات سے ان افواہوں کو تقویت حاصل ہوئی۔
دوسری طرف دو روز قبل جی ویویک نے واضح کردیا تھا کہ وہ بی جے پی سے علحدہ نہیں ہوں گے اور پارلیمنٹ انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر پداپلی سے مقابلہ کریں گے۔