امریکہ سے کشیدگی کے درمیان ایران نے کی اپنے نئے زیر زمین میزائل بیس کی نقاب کشائی

یادرہے کہ ایران کے قریب واشنگٹن کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرارہے۔ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ وہ یا تو امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرے یا کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہے۔ اس صورتحال میں اتوار کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق موسوی نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی امریکی غلطی کا منہ توڑ جواب دے گا۔ اگر امریکہ یا کسی نے ایران پر حملہ کیا تو صرف امریکہ کے ساتھ نہیں بلکہ علاقائی جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ذرا سی بھی غلطی ایران کو ایکشن لینے کی آزادی دے گی، پھر کوئی بھی امریکی محفوظ نہیں رہے گا اور خطے کی آگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بھسم کر دے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *