تلگودیشم اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کرے گی: کاسانی گیانیشور صدرتلنگانہ تلگودیشم

[]

حیدرآباد _ 29 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تلگودیشم پارٹی نے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق  چیف منسٹر و  تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی اطلاع ریاست کے تلگودیشم  صدر کاسانی گیانیشور کو دی ۔

 

تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر کاسانی گیانیشورنے پارٹی سربراہ چندرابابو نائیڈو سے راجمندری جیل میں ملاقات کی۔اس ملاقات کے موقع پر چندرا بابو نے کہا کہ آندھراپردیش کی موجودہ صورتحال میں وہ تلنگانہ پر توجہ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے گیانیشورکو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ لیڈروں کو بتائیں کہ ان حالات میں انہیں انتخابات کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔ پارٹی کے سینئر قائدین کو گیانیشور نے چندرا بابو کے فیصلہ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔انہوں نے بتایا کہ چندرابابو نائیڈو گزشتہ دو ماہ سے جیل میں مقید ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *