اسرائیل کی ایک بار پھر فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی

[]

غزہ: دنیا بھر سے فلسطینیوں کو اپنی دھرتی سے بیدخل کرنے کی کوششوں پر مذمتوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیل کی جانب سے جاری تازہ دھمکی میں فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے شہری جنوب کی طرف چلے جائیں، غزہ میں زمینی حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے حملے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم اپنے بیان میں فلسطینیوں کو ایک بھر پھر دھمکی دیتے ہوئےکہاکہ غزہ پر زمینی حملے کا وقت اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا، یرغمالیوں کو واپس لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ایندھن پہنچانے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا ہے، ایندھن اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث غزہ کے اسپتال غیر فعال ہو رہے ہیں جبکہ صحت کا نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 17 روز سے بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی بند کردی گئی ہے جبکہ جنریٹرز کے بغیر اسپتال بھی کام کرنے سے قاصر ہورہے ہیں۔

19 روز میں اسرائیل کی بمباری میں 2 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 17 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی افواج کی بمباری سے 33 مساجد بھی شہید ہوچکیں ہیں جبکہ مسجد اقصیٰ میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے سخت سکیورٹی میں درجنوں اسرائیلی آبادکاروں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کروائی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *