مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ راہل گاندھی اپنے دورے کے دوران متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں گے۔ پارٹی کے مطابق اس دورے کا مقصد صرف سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ ان خاندانوں کے مسائل کو قریب سے سمجھنا اور ذمہ داروں کی جواب دہی کو یقینی بنانا ہے۔
راہل گاندھی کے دورے کے موقع پر کانگریس اندور میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد بھی کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے کے ذریعے اس لاپروائی کو اجاگر کیا جائے گا جس کے نتیجے میں اتنی بڑی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹوارے اور اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اومنگ سنگھار سمیت کئی سینئر رہنما اس احتجاج میں شریک ہوں گے۔
