میزورم انتخابات میں راہل کے بعد پرینکا گاندھی چلائیں گی مہم

[]

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش اور ششی تھرور 7 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی تشہیر کے لیے میزورم کا دورہ کریں گے

<div class="paragraphs"><p>راہل، پرینکا/ آئی اے این ایس</p></div>

راہل، پرینکا/ آئی اے این ایس

user

آئیزول: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش اور ششی تھرور 7 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی تشہیر کے لیے میزورم کا دورہ کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔

میزورم کانگریس میڈیا سیل کے صدر لالریمروتھا رینتھلی نے کہا کہ پرینکا گاندھی اور تھرور پارٹی مہم کو تیز کرنے کے لیے 3 اور 4 نومبر کو ریاست کا دورہ کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ میزورم کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے، جہاں لسانی اقلیتی برادریوں کے لوگ رہتے ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری رمیش کے جمعرات کو آئیزول پہنچنے کی امید ہے۔ میزورم کانگریس انچارج بھکتا چرن داس اور سینئر مبصر سچن راؤ کے ساتھ وہ جمعہ کو میڈیا کو بریف کریں گے اور ریاست کے پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ میزورم میں اپنے قیام کے دوران وہ انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی نے 16 اور 17 اکتوبر کو اپنے دورہ کے دوران جنوبی میزورم کے آئیزول اور لنگلی قصبے میں کانگریس امیدواروں کے لیے مہم چلائی تھی۔ کانگریس جس نے 2018 تک ریاست میں حکومت کی تھی، حکمران میزو نیشنل فرنٹ کو بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *