سینئر صحافی ایم۔ اے۔ رحیم کا انتقال 

انتقال پر ملال

حیدرآباد۔ اردو کے سینئر اور معروف صحافی جناب ایم۔ اے۔ رحیم صاحب کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نمازِ جنازہ چہارشنبہ 7 جنوری 2026 بعد نمازظہردوپہر 1 بجکر 15 منٹ پرجامع مسجد، اے سی گارڈس، مہاویر ہاسپٹل کے قریب ادا کی جائے گی۔

 

ان کے انتقال پر صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔ایم۔ اے۔ رحیم صاحب صحافت کے میدان میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے، ان کا انتقال صحافتی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

 

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔۔۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔جناب ایم اے رحیم انتہائی ملنسار، خوش مزاج شخصیت تھے۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *