اگر دشمنوں نے غلطی کی تو انہیں سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی وزیر دفاع

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر محمد رضا آشتیانی نے وزارت دفاع کے اپنے ہفتہ وار ادارہ جاتی دورے کے سلسلے میں سپند (جدید عسکری دفاعی تحقیقات کے ادارے) کا دورہ کرتے ہوئے ادارے کے سربراہان سے “سپند” کی تازہ ترین پیشرفت اور کامیابیوں پر بریفنگ لی۔

  وزیر دفاع نے “سپند” سسٹم سے متعلق رہبر معظم انقلاب (سپریم کمانڈر انچیف) کی سفارشات کو بیان کرنے ساتھ شہید فخری زادہ کے یوم شہادت پر رہبر معظم کے انتہائی قیمتی پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس عظیم شہید کے راستے کو پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے شہید فخری زادہ کے سائنسی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں “سپند” کی بنیادی ترجیحات قرار دیا۔ 

بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج ہر قسم کے معلوم اور روایتی چیلینجز کا سراغ لگانے، ان کو روکنے اور ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ 

دشمنوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کے حملے کا اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فیصلہ کن اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 اس لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئے منصوبوں میں انہوں نے خفیہ اور جدید چیلینجز تلاش کیے ہیں جن کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔

اور ضروی ہے کہ “سپند” ماضی کی طرح نئے خطرات کی شناخت اور ان سے نمٹنے کی اپنی صلاحیت کو بڑھائے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے جدید عالمی ماحول میں خطرات کی پیچیدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے دفاعی مصنوعات کے معیار اور مقدار کو بہتر بنانے اور اسے برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا: سپند، اسلامی جمہوریہ ایران کی ڈیٹرنس اسٹریٹیجی میں اہم کردار کا حامل ہے لہذا اس ادارے کو نئی ٹیکنالوجی اور سائنسی دریافتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی صلاحیتوں، دیگر سائنسی اداروں، ملکی سطح کے ایلیٹ سائنسی دماغوں اور حتیٰ کہ دوسرے ممالک کے ساتھ سائنسی تبادلہ خیال کے ذریعے دفاعی صنعت میں نئی ​​صلاحیتوں کا اضافہ کرنا چاہیے۔

 وزیر دفاع نے ملک بھر ٹیکنالوجی کے انقلاب کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تکنیکی انقلاب میں “سپند” کا کردار اور شہید فخر زادہ کا تفکر بہت اہم اور اثر انگیز رہا ہے۔

اس فیلڈ میں کامیابی کا حصول سائنسدانوں، محققین اور منتظمین کے خدا پر توکل، انتھک جہادی کاوشوں اور اخلاص کے ذریعے یی ممکن ہے۔

 وزیر دفاع نے شہداء خصوصاً شہید فخری زادہ کے ساتھ سپند کے ملازمین کے گرانقدر میثاق اور قلبی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے جہاد فی سبیل اللہ پر دل کے ساتھ یقین رکھنے ، پختہ عزم، خود اعتمادی، استقامت اور مستقبل کی امید پر زور دیا۔

انہوں نے نا امیدی، تھکن کی نفسیات کو ادارے کے لئے نقصان قرار دیتے ہوئے فیلڈ سے شدید لگاو اور پیشہ ورانہ وابستگی کو “سپند” کی ترقی لئے نہایت ضروری جانا۔

 اس نشست کے آغاز میں جدید دفاعی تحقیقاتی ادارے “سپند” کے سربراہان نے میثاق وفاداری کو پڑھتے ہوئے ادارے کے پروگراموں اور منصوبوں کی پیش رفت اور ان کے نتائج اور کامیابیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *