کے سی آر اچم پیٹ‘ ناگر کرنول میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

[]

حیدر آباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی انتخابی مہم میں جمعرات سے شدت پیدا کی جارہی ہے۔ چیف منسٹر اور پارٹی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ جمعرات سے طوفانی دورہ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کریں گے۔

 دسہرہ کے بعد کے سی آر اچم پیٹ، ناگر کرنول اور مونو گوڈے میں جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے انتخابی مہم کا احیاء کریں گے جس کے بعد جمعہ کو وہ پالیرو اور اسٹیشن گھن پور میں جلسہ عام کو مخاطب کریں گے۔ کے سی آر کوداڑ، تنگاترتھی اور آلیرو میں 29 / اکتوبر کو انتخابی ریالیوں کو مخاطب کریں گے جب کہ دوسرے دن وہ جوکل، بانسواڑہ اور نارائن کھیڑ میں جلسوں کو مخاطب کریں گے۔

 حضور نگر، مریال گوڑہ اور دیورکنڈہ میں بھی وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یکم / نومبر کو وہ ستوپلی اور ایلندو میں انتخابی مہم چلائیں گے جب کہ نرمل، بالکنڈہ اور دھرم پوری میں وہ انتخابی ریالیوں کو مخاطب کریں گے۔ چیف منسٹر مدہول، آرمور اور کورٹلہ حلقہ جات میں بھی جلسہ عام کو مخاطب کریں گے۔

 15 / اکتوبر کو حلقہ اسمبلی حسن آباد میں جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔ قبل ازیں انہوں نے تلنگانہ بھون حیدر آباد میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں بی آر ایس اُمیدواروں کو بی فامس تقسیم کئے تھے اور پارٹی کا انتخابی منشور بھی جاری کیا تھا۔

 16 / اکتوبر کو صدر بی آر ایس چندر شیکھر راؤ نے جنگاؤں اور بھونگیر اسمبلی حلقوں میں جلسہ عام کو مخاطب کیا تھا۔ چیف منسٹر کی تیسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کا آغاز 5 / نومبر سے ہوگا۔ 9 / نومبر کو اپنے پہلی انتخابی پہلے مرحلہ کے آخری دن گجویل سے نامزدگی داخل کریں گے جہاں سے 2018ء میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

 اُسی دن وہ حلقہ کاما ریڈی میں اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کریں گے۔ اِس مرتبہ وہ 2 حلقوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں کے سی آر نے 17 دنوں میں 41 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا۔

پروگرام کے مطابق 119 رکنی اسمبلی کے لئے 30 / نومبر کو انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے 21 / اگست کو 119 نشستوں میں سے 115 اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے تاحال 1091 اُمیدواروں کو بی۔ فامس تقسیم کئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *