
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے متنازع اقدام کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب لیگ کے سیکریٹریٹ نے اعلان کیا کہ اس معاملے پر ایک ہنگامی اجلاس ہوگا تاکہ صہیونی حکومت کے اس متنازع فیصلے پر غور کیا جاسکے۔
اسی طرح، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اعلان کیا کہ صومالیہ کی درخواست پر کل پیر کو ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اس فیصلے پر عرب، اسلامی ممالک اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ متعدد ممالک نے اسے بین الاقوامی قوانین اور صومالیہ کی سرحدی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
