فلسطین، غرب اردن میں قابض صہیونی فوج کے خلاف اسلامی جہاد کی کارروائی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس، جنین بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین کے قصبے میں تنظیم سے وابستہ مجاہدین نے تصدیق کی کہ ترسلہ کے علاقے میں قائم نئے فوجی اڈے کے قریب قابض صہیونی فوجیوں پر شدید فائرنگ کی گئی۔

جنین بریگیڈ نے زور دیا کہ اس کارروائی میں گولیاں انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف پر لگیں اور متعدد صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *