
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیتھولک کلیسیا کے سربراہ پاپ لئو نے کریسمس کے موقع پر اپنے خطاب میں غزہ میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بے گھر شہریوں کے لیے فوری امداد کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کئی خاندان ہفتوں سے خیموں میں رہ رہے ہیں اور شدید سردی، بارش اور تیز ہواؤں کے سامنے مکمل طور پر بے سہارا ہیں۔
پاپ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرے، پناہ گاہیں فراہم کرے اور سویلین کے درد اور رنج کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے صہیونی حکومت کا براہ راست نام لیے بغیر فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کی مذمت کی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری توجہ کی اپیل کی۔
