’میرے پاس عوام اور بنگلہ دیش کے مستقبل کے لیے ایک منصوبہ ہے‘، عظیم الشان ریلی سے طارق رحمن کا خطاب

طارق رحمن نے کہا کہ ’’15 سال کی حکومت (شیخ حسینہ کے دور) میں کوئی بھی کھل کر کچھ نہیں کہہ سکا۔ 2024 کی تحریک کے لیڈر عثمان ہادی کا قتل کر دیا گیا، جو ایک بہادر لیڈر تھے۔‘‘

طارق رحمن، تصویر ’ایکس‘ @bdbnp78

طارق رحمن، تصویر ’ایکس‘ @bdbnp78

i

user

بنگلہ دیش میں کشیدہ حالات کے درمیان ’بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی‘ (بی این پی) کے کارگزار صدر طارق رحمن آج 17 سالوں بعد لندن سے ڈھاکہ پہنچے، جہاں پارٹی کارکنان اور حامیوں نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ بعد ازاں انھوں نے ڈھاکہ میں ایک تاریخی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل اب نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے۔ طارق رحمن نے اپنی تقریر میں نہ صرف شیخ حسینہ حکومت کی تنقید کی، بلکہ عثمان ہادی کا بھی ذکر کیا جنھیں گزشتہ 12 دسمبر کو گولی مار دی گئی تھی اور 18 دسمبر کو وہ ابدی نیند سو گئے تھے۔

لوگوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے طارق رحمن نے کہا کہ ’’15 سال کی حکومت (شیخ حسینہ کے دور) میں کوئی بھی کھل کر کچھ نہیں کہہ سکا۔ 2024 کی تحریک کے لیڈر عثمان ہادی کا قتل کر دیا گیا، جو ایک بہادر لیڈر تھے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس ملک کی قیادت اب نوجوان نسل سنبھالے گی۔ ہم بنگلہ دیش میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *