غزہ پر غاصب صیہونی فوج کا ممکنہ زمینی حملہ ایک بار پھر ملتوی، ذرائع

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی آرمی کی ریڈیو سروس نے خبری دی ہے کہ تل ابیب نے مزید امریکی افواج کی آمد تک غزہ پر زمینی حملے کو ملتوی کرنے کی واشنگٹن کی درخواست پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تاہم یہ التواء اس حقیقت کے باوجود ہے کہ حالیہ دنوں میں صہیونی فوج نے متعدد بار اعلان کیا کہ غزہ پر زمینی حملہ قریب ہے لیکن عملا ایسی حماقت نہیں کر پارہے۔

گذشتہ روز صیہونی فوج کے ایک یونٹ کی جانب سے غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی کوشش پر فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس میں ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کے بعد ڈرپوک صیہونی بھاگ کھڑے ہوئے اور غاصب رجیم کو پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

اسی دوران عبرانی میڈیا نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور فوجی حکام کے درمیان اختلافات کے شدت پکڑنے کی خبر دی ہے۔

نیتن یاہو اور صہیونی عسکری حکام کے درمیان اختلاف کی بنیادی وجہ جنگی صورتحال کا جائزہ اور فوجی منصوبوں کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلے ہیں۔

روزنامہ یدیعوت احرونوت نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اب نیتن یاہو اور فوجی حکام اور یہاں تک کہ ان کے وزیر جنگ کے درمیان عدم اعتماد کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم اور وزیر جنگ کے درمیان مشترکہ سرگرمی کے درکار  ہم آہنگی ناممکن ہو گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *