وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے جبڑے سے چھینی جیت، ٹیم انڈیا 4 وکٹ سے فتح یاب، محمد شامی پلیئر آف دی میچ قرار

[]

تاہم، شروع میں مہنگے ثابت ہونے والے چائنا مین بولر کلدیپ یادو نے واپسی کرتے ہوئے ٹام لیتھم اور گلین فلپس کو پویلین بھیج دیا۔ جسپریت بمراہ نے مارک چیپ مین کو آؤٹ کیا جبکہ محمد شامی نے 48ویں اوور میں لگاتار دو گیندوں پر مچل سینٹنر اور میٹ ہنری کو سستے میں بولڈ کر کے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا۔ شامی نے آخری اوور میں مچل کو وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کروا کر میچ میں اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔ لوکی فرگوسن اننگز کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے اور نیوزی لینڈ کی اننگز 273 رنز پر سمٹ گئی۔

ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے سب سے زیادہ (5 وکٹیں)، کلدیپ یادیو (2 وکٹیں) حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ محمد شامی کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *