گیان واپی کیس:وضوخانہ کو اے ایس آئی کے سروے میں شامل کرنے کی درخواست مسترد

[]

وارانسی (یوپی): وارانسی کی ایک عدالت نے یہاں گیان واپسی مسجد کامپلکس میں جاری اے ایس آئی کے سروے میں ”وضو خانہ“کو شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کونسل راجیش مشرا نے کہاکہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویش نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکام کے تحت محفوظ علاقہ کو سروے کے تحت نہیں لایا جاناچاہئے کیونکہ یہ احکام کی خلاف ورزی کے مترداف ہوگا۔

یہ درخواست گیان واپی۔ شرینگار گوری کیس کی ایک درخواست راکھی سنگھ نے داخل کی تھی۔

ضلع عدالت نے اس معاملہ کی سماعت مکمل کرلی ہے اور 19اکتوبر کو اپنے احکام محفوظ کردیئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *