انڈیا گیٹ پر احتجاج کا معاملہ: ماؤ نواز نعرے لگانے کے ملزم 6 مظاہرین کو ضمانت، 4 کی عرضی خارج

کیس کے ایک دیگر ملزم اکشے ای آر کی درخواست ضمانت پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ عدالت نے دلائل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی۔ اب اس درخواست پر آج کوئی فیصلہ آسکتا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب انڈیا گیٹ پر فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ اسی دوران کچھ مظاہرین نے ماؤنواز کمانڈر کی حمایت میں نعرے لگائے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ عدالت کا یہ فیصلہ اب اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی کا تعین کرے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *