دھمکیوں کے بعد امریکی مسلم گروپ کا ورجینیا بینکویٹ منسوخ

[]




ارلنگٹن(یو ایس اے): ایک قومی مسلم شہری حقوق گروپ اپنا سالانہ بینکویٹ ورجینیا کی ہوٹل سے کہیں اور منتقل کررہا ہے کیونکہ بم دھماکہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔

کونسل آن امریکن۔ اسلامک ریلیشنس (سی اے آئی آر) نے ہفتہ کے دن ارلنگٹن کی میریٹ کرسٹل گیٹ وے ہوٹل میں منعقد شدنی اپنا 29 واں سالانہ بینکویٹ منسوخ کردیا۔ اس ہوٹل میں وہ گزشتہ 10سال سے بینکویٹ منعقد کرتا رہا ہے۔ اب اسے کہیں اور کڑے پہرہ میں منعقد کیا جائے گا۔

سی اے آئی آر نے اس مقام کا نام ابھی نہیں ظاہر کیا ہے۔ اس کے بیان میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں میریٹ ہوٹل کے بموجب گمنام ٹیلی فون کالس پر دھمکیاں دی گئیں کہ ہوٹل کے پارکنگ گیاریج میں بم دھماکے کئے جائیں گے اور ہوٹل عملہ کو ان کے مکانوں میں مارڈالا جائے گا۔ ہوٹل پر 6 جنوری کے یو ایس کیپٹل حملہ جیسا حملہ کیا جائے گا۔

ارلنگٹن پولیس اور ایف بی آئی تحقیقات کررہے ہیں۔ میری لینڈ میں 28 اکتوبر کو منعقد شدنی ایسا ہی ایک اور بینکویٹ منسوخ کردیا گیا۔ اب دونوں بینکویٹ کو یکجا کردیا جائے گا۔ سی اے آئی آر نے اپنے بینکویٹ پروگرام کے تعلق سے کہا تھا کہ ان میں فلسطینیوں کے انسانی حقوق پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

گروپ نے آن لائن مہم شروع کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے ارکان سے گزارش کی تھی کہ وہ غزہ میں لڑائی بندی کرائیں۔ ہوسکتا ہے کہ اسی وجہ سے ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں ملی ہوں۔

سی اے آئی آر کے فلسطینی۔ امریکی نیشنل اکزیکٹیو ڈائرکٹر نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم‘ میریٹ ہوٹل اور اس کے عملہ کو ایسی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *