
شمس آباد۔ شمس آباد میں جناب افتخار احمد شریف فرسٹ اوور سیز سیٹیزن آف انڈیا نے ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی تہنیتی تقریب منعقد کی ۔ اس موقع پر محمد اظہر الدین ریاستی وزیر اقلیتی بہبود ، ہنمنت راو سابق ایم پی
فہیم قریشی ٹمریز صدر راج ٹھاکر پرکاش گوڈ ارکان اسمبلی محمد اسد اور دیگر افراد موجود تھے ۔ مہیش کمار گوڈ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ کانگریس حکومت ریاست کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے اور تمام طبقات کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے ۔ افتخار احمد شریف نے امریکہ اور ہندوستان میں
رہتے ہوئے صرف ملک کی ترقی کے لئے فکر مند رہے ۔ افتخار احمد شریف نے کہا کہ مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں کانگریس سبھی طبقات کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہیں ۔
