[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زارا نور عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے نظر آئیں، اداکارہ نے کہا کہ ‘ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے لیے اس لیے قربانیاں دی تھیں تاکہ مستقبل میں جب بھی کسی مسلمان پر ظلم ہو تو ہم اُن کے حق میں بول سکیں’۔
زارا نور عباس نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموشی اختیار کیے ہوئے فنکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘برائے مہربانی! اس وقت یہ بھول جائیں گے کہ بین الاقوامی سطح پر آپ کا کوئی آڈیشن ہونے والا ہے یا آپ ٹام کروز کے ساتھ کوئی بڑی فلم کرنے والے ہیں، یہ وقت چپ رہنے کا نہیں بلکہ حق کے لیے آواز بُلند کرنے کا وقت ہے’۔
اداکارہ نے کہا کہ ‘جس طرح دنیا کو فلسطین کی پرواہ نہیں، بالکل اسی طرح کسی کو پاکستان کی پروا بھی نہیں لہٰذا آج ہی ظلم کے خلاف بولیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم حق پر کھڑے ہیں’۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘اسرائیل کے ساتھ ملکر بہت بڑا پروگینڈہ کیا جارہا ہے کیونکہ اُنہیں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مسئلہ ہے، اس مشکل میں تمام مسلمان ایک ہوکر رہیں’۔
زارا نور عباس نے کہا کہ ‘آج جو ظلم معصوم فلسطینیوں کے ساتھ ہورہا ہے، وہ کل کو ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، اگر آج ہم خاموش رہے تو کل کو ہمارے لیے بھی کوئی نہیں بولے گا’۔
آخر میں اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ سب سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کے ذریعے حق کا ساتھ دیں، کل کو ہم پر بھی تباہی آسکتی ہے’۔