[]
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی 16 اکتوبر کو ریاستی دارالحکومت سے تقریباً 320 کلومیٹر دور ضلع باران میں ای آر سی پی پر حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا تھا کہ ’’وزیر اعظم اس منصوبے کے لیے مدد فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جبکہ انہوں نے دو جگہوں پر اس منصوبہ میں مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔‘‘
کھڑگے نے کہا تھا، “لیکن اب وہ اسے بھول گئے ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ امداد کا کیا ہوا لیکن کانگریس اسے 25000 کروڑ روپے سے مکمل کر رہی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، “اس ریاست سے ایک مرکزی وزیر اور راجستھان سے 25 ایم پی ہیں لیکن کسی نے بھی ای آر سی پی پروجیکٹ کے لیے کوئی مطالبہ نہیں اٹھایا۔ اس لیے راجستھان کو نہ تو فنڈز ملے اور نہ ہی پانی۔‘‘