[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دیر الزور کے شمالی مضافات میں واقع “کونیکو” آئل فیلڈ میں امریکی اڈے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس میزائل حملے کے بعد اس بیس پر تعینات امریکی فوج میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس دوران امریکی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی پروازیں کیں۔
کچھ دیر پہلے المیادین نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام، عراق اور اردن کی سرحدی مثلث میں واقع امریکی اڈے “التنف” کو 3 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ ڈرون امریکی التنف بیس کے اوپر سے پرواز کرنے اور اسے اپنے حملوں کا نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
تاہم اس امریکی غیر قانونی بیس کو پہنچنے والے نقصان کی مقدار کے بارے میں ابھی تک معلومات شائع نہیں کی گئی ہیں۔