
حیدرآباد کے کوٹھی سرکاری زچگی خانہ سے ایک حاملہ خاتون کا اچانک لاپتہ ہونے کا واقعہ سلطان بازار پولیس اسٹیشن حدود میں سنسنی کا سبب بنا ہے۔ پ
ولیس انسپکٹر نرسمہا کے مطابق رنگا ریڈی ضلع کے منچال منڈل، کاغذگھاٹ گاؤں کی رہنے والی 25 سالہ سوپنا اپنے شوہر شیو کمار اور ماں پارَیشا کے ساتھ منگل کے روز زچگی کے لیے کوٹھی زچگی خانہ پہنچی تھی۔ بتایا گیا کہ خاتون کو 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیوری متوقع تھی، تاہم اچانک ہاسپٹل سے غائب ہو گئی۔
گھر والوں نے ہاسپٹل میں تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔جس کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش کردی ہے۔
