’نہ سیکورٹی ہے، نہ روزگار ہے، پھر انھوں نے 20 سالوں میں کیا کیا؟‘ بہار کے سونبرسا میں پرینکا گاندھی نے اٹھایا سوال

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر زور و شور سے تشہیری میدان میں اتر گئی ہیں۔ آج صبح پرینکا گاندھی نے سونبرسا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف این ڈی اے حکومت کی بدتر کارکردگی کو نشانہ بنایا، بلکہ بی جے پی-جے ڈی یو حکومت پر خواتین کو ٹھگنے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی-جے ڈی یو حکومت نے صرف خواتین کو ٹھگنے کا کام کیا ہے۔ کبھی خواتین کی پریشانیوں کو نہیں سمجھا، اور اب انتخاب کے وقت پیسے دے کر ووٹ خریدنا چاہتے ہیں۔ لیکن بہار ان کی اس نیت کو سمجھ چکا ہے، اس لیے ووٹ کی چوٹ سے سخت جواب دیا جائے گا۔‘‘

بہار میں ہجرت کے مسئلہ پر اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ریاست کے لوگ کشمیر سے لے کر کنیاکماری تک کام کرنے جاتے ہیں۔ وہ صرف تہواروں پر ہی اپنے کنبوں سے ملتے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’بہار میں کام نہیں ہے۔ زراعت میں کمائی نہیں بچی۔ زراعت سے کسان کچھ نہیں کما سکتے، سبھی چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں۔‘‘ پرینکا نے یہ سوال بھی کیا کہ ’’نہ سیکورٹی ہے، نہ روزگار ہے، تو انھوں نے 20 سالوں میں کیا کیا ہے؟ انھوں نے چھوٹے کاروباریوں کے لیے بھی کچھ نہیں کیا اور نوٹ بندی کر ان کی کمر بھی توڑ دی۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *