غزہ میں جنگ بندی کا برقرار رہنا آسان نہیں ہوگا: امریکی نائب صدر

ان بیانات سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ رفح کے علاقے میں حماس کے جنگجوؤں کی فائرنگ کے بعد فضائی حملے کیے گئے۔ اسرائیل کے مطابق حماس نے دو مختلف حملے کیے۔ ایک آر پی جی راکٹ کے ذریعے اور دوسرا ایک سنائپر کے ذریعے کیا گیا۔ بعد ازاں اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا کہ جنگ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی بمباری سے غزہ میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ حملوں کا نشانہ جنوبی شہر رفح کے علاوہ شمالی جبالیہ، وسطی نصیرات کیمپ اور دیگر علاقے بنے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *