یمنی عوام کا غزہ اور یمن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر صوبوں میں ہونے والی اس وسیع ریلی میں شرکاء نے غزّہ میں جاری صہیونی مظالم اور یمن پر ہونے والے جارحانہ حملوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

احتجاجی مارچ کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا کہ جیسے جیسے فلسطین مخالف سازشیں بڑھتی ہیں اور منافقین کے چہرے بے نقاب ہوتے ہیں، ویسے ہی یمن کے عوام کا یقین فتح اور کامیابی پر مزید پختہ ہوجاتا ہے۔

مظاہرین نے امریکہ کو اسرائیل کا دوسرا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ظلم اور بربریت میں ایک جیسے ہیں۔ امریکی اور صہیونی حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع رکھنا نادانی ہے۔

یمنی عوام نے دنیا بھر کے ان رہنماؤں اور قوموں کو خراج تحسین پیش کیا جو فلسطین کے حق میں آواز بلند کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جاری تحریکیں نہ صرف غزہ کی نجات بلکہ انسانیت کی بقا اور صہیونی و امریکی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

شرکاء نے واضح کیا کہ اسرائیل اور امریکہ کی کوششیں، کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ یمنی عوام نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ کمزوری اور بے حسی ترک کریں، ورنہ سب سے پہلے نقصان انہی کو اٹھانا پڑے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *