غزہ کے شہریوں کی جبری منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے، مصر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ خاتمے کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کا پیش کردہ منصوبہ مزید جائزے اور تجزیے کا متقاضی ہے، خاص طور پر حکمرانی اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مزید گفت و شنید کی ضرورت ہے۔

عبدالعاطی نے کہا کہ اگر سیاسی ارادہ موجود ہو تو یہ منصوبہ قابل عمل ہو سکتا ہے، لیکن اس کے نفاذ کے لیے شراکت داری ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصر ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے مگر انتہائی محتاط اندازے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر حماس سے رابطے میں ہے تاکہ اس کے ردعمل کا اندازہ لگایا جا سکے، اور مصر قطر اور ترکی کے ساتھ مل کر حماس کو منصوبہ قبول کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس منصوبے سے اختلاف کرے تو حالات نہایت دشوار ہو جائیں گے اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

عبدالعاطی نے زور دیا کہ مصر کسی بھی صورت میں غزہ کے شہریوں کو منتقل نہیں ہونے دے گا کیونکہ یہ فلسطین کے مسئلے کو ختم کرنے کے مترادف ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *