اسرائیلی فوج اپنی شکست چھپاتی ہے، صہیونی جنرل

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نمرود آلونی نے شدید تنقید کرتے ہوئے فوج کو غیر شفاف اور غیر ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ اسرائیلی فوج اب اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے قابل نہیں رہی، اور زور دیا کہ آج میں اپنی فوجی خدمت کا اختتام ایسے وقت کر رہا ہوں جب ذمہ داری کو نظر انداز کیا جا چکا ہے اور فوج اپنی شکست ظاہر کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہے۔

یہ صہیونی جنرل مزید کہتے ہیں کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے قبل حماس کی سوچ، ارادے اور نیت کو سمجھنے میں ناکام رہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *