
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زیاد النخاله نے زور دیا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جو منصوبہ پیش کیا گیا وہ ایک امریکی-صہیونی معاہدہ ہے، تل ابیب کے موقف کی عکاسی کرتا ہے اور ساتھ ہی فلسطینی قوم کے خلاف جارحیتوں کے تسلسل کے لیے ایک نسخہ بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل کوشش کر رہا ہے کہ وہ جو کچھ غزہ کے خلاف اپنی جنگی کارروائیوں کے دوران حاصل نہ کر سکا، وہ امریکہ کے ذریعے مسلط کر دے۔ یہ منصوبہ خطے کو دھماکے کے دہانے تک پہنچانے کا نسخہ ہے۔
اس سے قبل مصر کے سیاستدان اور سابق ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی محمد البرادعی نے بھی کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کو غزہ کے مستقبل کے لیے ایک سازش پسندانہ اور ہتھیار ڈالنے پر آمادگی کی تجویز قرار دیا جانا چاہیے۔
