چین میں بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا تعاون فورم کا اجلاس، 200 سے زائد مندوبین کی شرکت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صوبہ یون‌نان کے شہر کونمینگ میں بیلٹ اینڈ روڈ 2025 میڈیا تعاون فورم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے 87 ممالک اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ 165 میڈیا اداروں اور ادارہ جاتی شخصیات سمیت 200 سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔

اجلاس پیپلز ڈیلی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صوبائی کمیٹی اور یون‌نان حکومت کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب، مرکزی اجلاس، ذیلی نشستیں، دوسرا “سلک روڈ گلوبل نیوز ایوارڈز” اور “10+3 میڈیا تعاون فورم” بھی منعقد ہوئے۔

فورم میں شرکاء نے کہا کہ صدر شی جین پنگ کی جانب سے 2013 میں پیش کیا گیا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو آج ایک مقبول عالمی منصوبہ اور تعاون کا موثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ عالمی میڈیا کو شاہراہ ریشم کو توسیع دینے، تہذیبوں کے درمیان مکالمہ بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

فورم کے بعد چینی و بین الاقوامی میڈیا نمائندے یون‌نان سمیت چین کے مختلف صوبوں اور شہروں میں مشترکہ رپورٹنگ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ “بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا تعاون فورم” 2014 سے اب تک 9 بار منعقد ہوچکا ہے اور اس میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے ہزاروں میڈیا نمائندے شریک ہوچکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *