صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمان ممالک کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، عراقچی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلامی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عرا قچی نے قطر پر صہیونی حکومت کی حالیہ فوجی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا کو مشترکہ اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے اس جارحانہ رویے کا مقابلہ کرنا ہوگا، غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ کرانا ہوگا اور قابض حکومت کے رہنماؤں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے ایران کی حمایت اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد اور اسرائیلی تسلط کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی اور عرب ممالک کو ہمہ جہتی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

ملاقات میں ایران اور قطر کے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور، بالخصوص جوہری مسئلے اور ایران کی سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *