کوآپریٹو بینکوں کے سونے کے قرض کی حد 2 لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی

[]

ممبئی: شہری کوآپریٹیو بینکوں کے لیے بلٹ ری پیمنٹ اسکیم کے تحت سونے کے قرض کی حد 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے موجودہ مالی سال میں چوتھی دو ماہی تین روزہ میٹنگ کے بعد جمعہ کو بتایا کہ ترجیحی شعبے کے تحت 31 مارچ 2023 تک پی سی ایل کے مجموعی ہدف اور ذیلی اہداف کو پورا کرنے والے شہری کوآپریٹو بینک (یو سی بی) کے حوالے سے بلٹ ری پیمنٹ اسکیم کے تحت گولڈ لون کی موجودہ حد کو 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

داس نے کہا کہ یہ قدم ہمارے سابقہ ​​اعلان کے مطابق ہے۔ نیز، 31 مارچ 2023 تک پی ایس ایل کے مقررہ اہداف کو پورا کرنے والے یو سی بی کو مناسب مراعات فراہم کی جائیں گی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *