نام پوچھ کر ایک مسلم صحافی کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کی بے عزتی

[]

کریم نگر _ 3 اکتوبر ( اردولیکس) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے نے سوال پوچھنے والے ایک صحافی کا نام پوچھ کر اس کی سرعام میڈیا کے سامنے بے عزتی کی اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے کریم نگر لوگ سبھا سے نمائندگی کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے جو ریاست کے بی جے پی صدر بھی رھ چکے ہیں

 

نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر الزام لگایا کہ وہ مندروں کی تعمیر کے لئے فنڈز نہیں دے رہی ہے جس پر ایک صحافی نے کہا کہ چندرشیکھرراو مندر، مسجد اور گرجا گھر کے لئے فنڈز دے رہی ہے صحافی کے اس جواب کو بنڈی سنجے نے مسترد کردیا اور پوچھا کہ آپ کس اخبار سے ہیں صحافی نے جواب دیا کہ وہ پرجا تلنگانہ اخبار سے ہے اس کے بعد صحافی نے عبادت گاہوں کو دی گئی امداد کی تفصیلات پیش کی۔

 

جس سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بنڈی سنجے نے صحافی کا نام دریافت کیا۔ صحافی نے بتایا کہ اس کا نام اعظم ہے مسلم نام سنتے ہی بنڈی سنجے نے کہا کہ آپ سے بعد میں بات کروں گا۔ اور صحافی کا جواب دینے کے بجائے منہ پھیر لیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *