پاکستان سے مزید 1062 افغان شہری ملک بدر

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 1062 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والے 776 افراد پی او آر کارڈ ہولڈر تھے۔

 سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افغان شہری پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے، ٹرانزٹ کیمپ آنے والے 123 افراد بغیر دستاویزات کے مقیم جبکہ 163 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈرز تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل سے 75 ہزار سے زائد افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *