بے لگام صہیونی حکومت، غزه میں فوجی کاروائی کا دوسرا مرحلہ شروع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزه میں دوسرے مرحلے کی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔ اس کارروائی کو گدعون چیرئٹس آپریشن 2 کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کا مقصد حماس کے خلاف مزید حملے کرنا اور شہر غزه کے گرد فوجی مشنز مکمل  کرنا ہے۔

وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے اس منصوبے کی منظوری دی ہے، جو کہ اسٹاف چیف ایال زمیر اور اعلی فوجی حکام کی تجویز پر تیار کیا گیا۔

کاتز کا کہنا ہے کہ یہ مرحلہ پچھلے آپریشن کا تسلسل ہے، جس میں صہیونی فوج نے دعوی کیا کہ 75 فیصد غزه پر کنٹرول حاصل کیا گیا اور حماس کے اہم زیرزمینی اور زمینی ڈھانچے تباہ کر دیے گئے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اس نئے آپریشن کا مقصد حماس کو مکمل شکست دینا، اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کروانا، مزاحمتی گروپوں کو غیر مسلح کرنا اور حماس کے رہنماؤں کو جلاوطن کرنا ہے۔ تاہم، رپورٹوں کے مطابق، اسرائیل کے بعض اعلی سیکورٹی حکام اور 71 فیصد عوام جنگ جاری رکھنے کے مخالف اور قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *