
حیدرآباد: تمام عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کے لیے حج درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 7 اگست 2025 تک توسیع کر دی ہے۔
ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ مطلع کیا گیا ہے کہ 7 اگست 2025 کو یا اس سے پہلے جاری کردہ اور کم از کم 31 دسمبر 2026 تک درست ہندوستانی بین الاقوامی پاسپورٹ رکھنے والے درخواست دہندگان حج 2026 کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
دریں اثنا، حج کے خواہشمند صرف حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ (www.hajcommittee.gov.in) یا گوگل پلے اسٹور پر دستیاب اینڈرائیڈ موبائل ایپ Haj Suvidha پر آن لائن درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔
حج درخواست فارم آن لائن بھرنے سے پہلے عازمین حج سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ حج پالیسی/حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر دستیاب گائیڈ لائن کا مشاہدہ کرلیں۔
