مجلسِ عزاء اور سنگِ مرقدِ امام حسینؑ کی زیارت پر عباسیہ اسلامک سنٹر(جعفر گلشن)میں خصوصی محفلِ

مجلسِ عزاء اور سنگِ مرقدِ امام حسینؑ کی زیارت پر عباسیہ اسلامک سنٹر(جعفر گلشن)میں خصوصی پروگرام منعقد۔

حیدرآباد۔31/جولائی(سفیرنیوز/صدائے حسینی)عباسیہ اسلامک سنٹر(جعفر گلشن)نزد مسجد آمینہ یوسف امان نگر(A)آج مجلسِ عزاء سید الشہداءؑ اور “ایستادگی تبرکِ سنگِ مرقدِ امام حسینؑ” کے بابرکت عنوان سے روح پرور محفل منعقد ہوئی مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور دعائے توصل سے ہوا اس مجلس و محفل میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مولا حسینؑ سے تجدیدِ عہد وفا کیا۔مجلس سے حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید تقی رضا عابدی، حجۃ الاسلام آغا منور،حجتہ الاسلام مولانا سید شجیع مختار،حجۃ الاسلام مرزا علمدار علی، حجۃ الاسلام سید ضیاء حسین جعفری نے پر اثر خطابات میں واقعہ کربلا کی روشنی میں امام حسینؑ کی قربانی، صبر و استقامت اور انسانیت کے لیے ان کے پیغام کو اجاگر کئے مجلس میں شرکت فرما علما اکرام و مومنین نے سنگِ مرقدِ امام حسینؑ کی زیارت کا شرف حاصل کیا پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی و تعظیم سنگِ مرقدِ امام حسینؑ کے ساتھ ہوا مومنین کیلئے یہ مجلس ایمانی حرارت سے بھرپور، بابرکت اور روحانی تجدید کا ذریعہ رہی۔بعداز پروگرام حجتہ الاسلام مولانا سید ضیاء حسین جعفری کی اقتداء نماز مغرب ادا کی گئی حجتہ الاسالام مولانا سید تقی رضا عابدی صاحب کی اقتداء میں نماز عشاء ادا کی گئی۔جناب سید جعفر حسین و فرزندان (ادارہ صدائے حسینی)نے حاظرین سے اظہار تشکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *