وہیں، پرینکا گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پہلے مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ میں ووٹرز بڑھا کر انتخابی چوری کی گئی۔ اب بہار میں ووٹرز کے نام کاٹ کر یہی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایس آئی آر کے نام پر نافذ کی جا رہی ’ووٹ بندی‘ دراصل آئین میں دیے گئے ووٹ کے حق کو چھیننے کی ایک سازش ہے۔ ہم آئین کو روندنے کی ہر کوشش کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔‘‘
کانگریس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں پرینکا گاندھی کہتی ہیں، ’’ ایس آئی آر کی کارروائی جمہوریت کا قتل ہے، اس لیے ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ یہ بالکل غلط ہے۔‘‘
