جمشیدپور میں موسلادھار بارش سے رہائشی اسکول زیر آب، 162 بچے رات بھر چھت پر پھنسے رہے، انتظامیہ نے کیا ریسکیو

بارش کے دوران اچانک پانی کی سطح بڑھنے لگی تو اسکول کے ہاسٹل میں سوئے ہوئے بچوں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہ ملا۔ جیسے ہی پانی ہاسٹل کے اندر داخل ہونے لگا، بچوں کو فوراً چھت پر لے جایا گیا، جہاں انہوں نے پوری رات خوف اور بے بسی کے عالم میں گزاری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی دیہاتی موقع پر پہنچے اور فوری طور پر پولیس و انتظامیہ کو خبر دی۔ اتوار کی صبح ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ اس مہم میں پٹکا کے بی ڈی او ارون کمار منڈا، سی او نکیتا بالا، کووالی تھانہ انچارج دھننجے پاسوان اور دیگر افسران شامل رہے۔ ٹیم نے بڑی احتیاط اور تدبر سے بچوں کو کشتیوں اور رسّیوں کے ذریعے بحفاظت نکالا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *