وزیرستان خودکش حملہ: ہندوستان نے پاکستان کے الزام کو مسترد کیا، بیان کو توجہ ہٹانے کی کوشش بتایا

دراصل ہفتہ کو پاکستان کے خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان ضلع میں ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز اشیا سے بھری گاڑی فوج کے قافلے سے ٹکرا دی تھی۔ اس حملے میں 13 فوجیوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ 19 دیگر لوگوں کو بھی چوٹیں آئی تھیں۔

نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری حافظ گُل بہادر گروپ کی خودکش اکائی نے لی ہے، جو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے جڑا ایک گروپ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *