مرکز کے مردم شماری سے متعلق نوٹیفکیشن پر پون کھیڑا نے اٹھائے سوال، ’ذات‘ کا ذکر نہ ہونے پر تنقید

دریں اثنا، کانگریس کے سینئر رہنما سچن پائلٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ راہل گاندھی نے طویل عرصے سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جب بھی مردم شماری ہو، اس میں ذات پر مبنی اعداد و شمار کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے یہ آواز سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک بلند کی تاکہ ہر طبقے کو پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جا سکے اور سبھی کو حکومتی منصوبوں کا فائدہ مل سکے۔

سچن پائلٹ کے مطابق ذات پر مبنی مردم شماری کا مقصد صرف آبادی کی گنتی نہیں بلکہ یہ جاننا بھی ہے کہ مختلف طبقات کس سماجی، تعلیمی اور اقتصادی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ پہلے تو بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسے مطالبات کرنے والوں کو ’اربن نکسل‘ قرار دیا، پھر پارلیمنٹ میں ذات پر مبنی مردم شماری کے خلاف موقف اپنایا اور اب جب عوامی دباؤ کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، تو اس میں بھی ’ذات‘ کا ذکر نہ ہونے سے حکومت کی نیت پر شبہ پیدا ہوتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *