
مہر خبررساں ایجنسی نے نے مرکز اطلاع رسانی فلسطین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی رژیم کے چینل ۷ نے رپورٹ دی ہے کہ جب ایران نے قابض اسرائیل پر میزائل حملے کیے، تو اس پر فلسطینی قیدیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد صہیونی سیکیورٹی فورسز نے جیلوں میں قیدیوں کے سیل پر دھاوا بول دیا اور انہیں انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا۔
