عام آدمی پارٹی کی اپنی سیاسی ناکامی کا سارا ملبہ کانگریس پر ڈالنے کی ناکام کوشش: کانگریس

کانگریس نے اس الزام کو بھی دہرایا کہ عام آدمی پارٹی آر ایس ایس کی سیاسی تجربہ گاہ تھی، جسے دہلی کی سیاست میں بی جے پی کے لیے پچھلا دروازہ کھولنے کے مقصد سے کھڑا کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سی اے جی کی وہ رپورٹیں جن میں ’آپ‘ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے تھے، اب تک اسمبلی میں پیش نہیں کی گئیں یا ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

میڈیا میں پھیلائی گئی ان خبروں پر بھی کانگریس نے وضاحت پیش کی کہ 7 جنوری سے 10 فروری 2025 کے درمیان پارٹی کو جو رقوم موصول ہوئیں وہ مکمل طور پر قانونی تھیں، جب کہ عام آدمی پارٹی نے محض 2,000 روپے کی آمدنی دکھا کر خود اپنی انتخابی سنجیدگی کا مذاق اڑایا۔

آخر میں کانگریس نے دو ٹوک کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی خود کو صاف دامن کہتی ہے، تو ان تمام سوالات کا کھلے عام جواب دے، ورنہ دوسروں پر الزامات لگانا بند کرے اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کے لیے دوسروں کو قصوروار ٹھہرانے کی روش ترک کرے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *