ایران پر اسرائیلی حملے قابل مذمت، ہندوستان کو کشیدگی ختم کرنے میں پیش قدمی کرنی چاہئے: جے رام رمیش

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمان اور جنرل سیکریٹری انچارج رابطہ عامہ جے رام رمیش نے ایران میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری اور ٹارگٹڈ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جس کے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

جے رام رمیش نے کہا کہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی، چاہے وہ فضائی حملوں کی صورت میں ہو یا خفیہ قتل کے ذریعے، مشرقِ وسطیٰ میں مزید عدم استحکام پیدا کر رہی ہے اور مستقبل کے سنگین تنازع کی بنیاد ڈال رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *