آخر میں ٹرمپ کو اس معاملے پر اپنے قدم پیچھے کھینچنے پڑے۔ اب ٹرمپ کی ٹیم نے سیدھے طور پر ایران سے رابطہ قائم کیا ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ حماس کو طاقت دینے میں ایران کا ہی ہاتھ ہے۔ ایران چاہے گا تو حماس فوراً جنگ روک سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے امریکہ نے ایران سے رابطہ کیا ہے۔
غزہ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان اگر سیدھے طور پر معاہدہ ہوتا ہے تو ایران پھر سے بڑے کردار میں آ جائے گا۔ غزہ پر آگے کی تعمیرات میں بھی ایران کا ہی بڑا کردار ہو سکتا ہے۔
