وزیر اعظم مودی نے کیا دنیا کے سب سے اونچے ’چناب ریل پل‘ کا افتتاح، ایفل ٹاور اور قطب مینار کو بھی چھوڑا پیچھے!

وزیر اعظم مودی نے پل کے افتتاح کے بعد ایک فوٹو نمائش بھی دیکھی، جس میں پل کی تعمیر کے دوران پیش آنے والی تکنیکی مشکلات اور مزدوروں کی محنت کو نمایاں کیا گیا تھا۔ انہوں نے ان انجینئروں اور مزدوروں سے ملاقات بھی کی جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں اس پراجیکٹ کو مکمل کیا۔

اس پل کو نہ صرف ایک انجینئرنگ کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ کشمیر میں سیاحت کو بحال کرنے اور وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کی سمت ایک بڑا قدم بھی سمجھا جا رہا ہے۔ پل کی افتتاحی تقریب ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں میں پہلگام میں ایک دہشت گردانہ حملہ پیش آیا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم کا یہ دورہ ایک مضبوط پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *