امریکہ میں یہودی میوزیم میں اسرائیلی سفارت خانہ کے دو عہدیداروں کو گولی مار دی گئی

حیدرآباد _ امریکی شہر  واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو عہدیداروں کو ایک حملے میں قتل کر دیا گیا۔

 

ہوم لینڈ سیکیورٹی سکریٹری کرسٹ نوئم نے بتایا کہ حملہ اورں نے انتہائی قریبی فاصلے سے ان عہدیداروں پر فائرنگ کی۔ واقعے کے وقت وہاں اسرائیلی سفیر موجود نہیں تھے۔ سیکورٹی فورسس نے حملہ اورں کو گرفتار کرلیا جنھوں نے گرفتاری کے وقت فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگا رہے تھے

 

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب غزہ میں اسرائیل کے حملے شدید ہو رہے ہیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی سکریٹری نے کہا کہ ملزمین سے سخت تحقیقات جاری ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

انہوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہود دشمنی اور انتہا پسندی کی ایسی کارروائیاں امریکہ میں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *