[]
واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ ہندوستان میں مذہبی آزادی کے معاملہ کی سماعت کرے گا۔
پتہ چلایا جائے گا کہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے حکومت ِ امریکہ‘ حکومت ِ ہند کے ساتھ مل کر کام کیسے کرسکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے اقلیتی امور فرننڈڈی ورنیس کو کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔
ان کے ساتھ فارن لا اسپیشلسٹ‘ لا لائبریری آف کانگریس طارق احمد‘ واشنگٹن ڈائرکٹر ہیومن رائٹس واچ سارہ یاگر اور اکزیکٹیو ڈائرکٹر ہندوز فار ہیومن رائٹس سنیتا وشواناتھ کو بھی بلایا گیا ہے۔
کمیشن نے کہا کہ ہریانہ میں جولائی میں ہندو۔ مسلم تشدد کا پھوٹ پڑنا‘ منی پور میں عیسائیوں اور یہودی اقلیت کو نشانہ بنایا جانا اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی وضع کی جائے۔